شاہ چارلس کوہِ نور ہیرا واپس کر دیں۔ ظہران ممدانی

Spread the love

 

 

نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انھیں شاہ چارلس سے بات چیت کا موقع ملتا تو وہ ان سے کہتے کہ کوہِ نور ہیرا واپس کر دیں۔

شاہ چارلس کی بعد میں میئر ممدانی سے گفتگو بھی ہوئی لیکن اس گفتگو میں کیا بات ہوئی؟ اس پر برطانوی شاہی محل نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ 

ممدانی کے دفتر نے بھی نہیں بتایا کہ ممدانی کی شاہ چارلس سے کیا بات ہوئی۔

اس سے پہلے بھارت کئی بار برطانیہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ کوہ نور ہیرا بھارت کو دے دے۔ 

یہ ہیرا مسلمان بادشاہوں کی ملکیت میں رہا جس کے بعد آخر میں یہ پنجاب کے حکمراں رنجیت سنگھ کے تسلط میں رہا۔

 1849 میں پنجاب پر قبضے کے بعد انگریز گورنر جنرل نے سن 1850 میں کوہ نور ہیرا ملکہ وکٹوریہ کو تحفے میں دے دیا، تب سے یہ ہیرا برطانوی شاہ کے تاج میں جڑا ہوا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے ایران میں ہونے والی اموات ضمنی نقصان ہیں۔رضا پہلوی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top