وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا، ’نوجوان بلاول نے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلائی‘ جس پر صدر مملکت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ’آخر بیٹا کس کا ہے؟‘
بات چیت کے لیے وفاقی بجٹ 27-2026 کی منظوری سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کروانے کےلیے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ حکومتی ٹیم پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچی۔ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی تعریف کردی
خیال رہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی اب تک جو10نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ ایک اور نشست پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن)5 نشستوں پر کامیاب ہوچکی ہے جبکہ اسے مزید دو نشتوں پر برتری حاصل ہے۔
( سمعیز نیوز ) 26 ملین امریکیوں نے بائبل پڑھنا چھوڑ دی: رپورٹ