چمن: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

Spread the love

شمال مغربی بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے شہر چمن کے بازار میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا کوئٹہ چمن قومی شاہراہ پر کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ دھماکے کے بعد کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمد و رفت بھی معطل ہو گئی۔

دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں اور عملہ بھی دھماکے کے مقام پر پہنچ گیا جس نے امدادی کام شروع کر دیئے، شہید اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top