میں کھانے کے لیے ہی زندہ ہوں’، بالی ووڈ حسینہ کریتی سینن کا ڈائٹنگ سے متعلق منفرد انکشاف

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فٹ رہنے کے لیے کسی سخت ڈائٹ پلان کی قائل نہیں ہیں، بلکہ وہ اعتدال پسندی کے ساتھ ہر قسم کے لذیذ پکوانوں کا بھرپور لطف اٹھاتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک معروف پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کے دوران اداکارہ نے اپنی نجی زندگی اور کھانے پینے کی عادات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

جب کریتی سینن سے ان کی فٹنس اور پسندیدہ غذاؤں کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے روایتی ہیروئنز کے برعکس ایک بڑا ہی دلچسپ جواب دیا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا:مجھے فٹنس کے لیے کسی مخصوص ‘چیٹ ڈے کا انتظار نہیں کرنا پڑتا، کیونکہ میں روزانہ ہی سب کچھ کھاتی ہوں۔ میں سچ میں کھانے کے لیے ہی زندہ ہوں اور مجھے ہر طرح کے پکوان بے حد پسند ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں روایتی دیسی اور بھارتی کھانوں کے ساتھ ساتھ تھائی فوڈ، چائنیز اور سڑکوں پر ملنے والے چٹ پٹے اسٹریٹ فوڈز بھی بے حد پسند ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ پوڈ کاسٹ کے دن بھی انہوں نے جی بھر کر پیزا کھایا ہے۔ کریتی کے مطابق انہوں نے صرف اپنی حالیہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی تھوڑی بہت پرہیز کی تھی۔

واضح رہے کہ کریتی سینن ان دنوں اپنی نئی سینیما ریلیز کی شاندار کامیابی کا جشن منا رہی ہیں، جس میں انہوں نے معروف اسٹار شاہد کپور اور رشمیکا مندانا کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی اس کارکردگی کو مداحوں اور فلمی ناقدین کی جانب سے بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top