
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں، اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد علی زیدی کے ردعمل پر جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بتایا جائے کہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا بات ہے؟
یہ بھی پڑھیئے
امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں دعویٰ
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے فیصل واوڈا پر لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینلز نے دکھائی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
پی ٹی آئی لانگ مارچ، فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ