فیصل واڈا کے بعد شیخ رشید احمد کا آج 5 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

Spread the love

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے آج شام 5 بجے اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں حالات میرے لیے سازگار نہیں تھے اسی لیے میں آج ہی لاہور پہنچ گیا ہوں

 

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی لانگ مارچ کی بھرپورحمایت کروں گا۔

 قوم سے اپیل کرتے ہوئے شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ آپ سب بھی اس لانگ مارچ میں شامل ہوں اور اسے کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیئے

علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کی بات کروں، فیصل واوڈا

اُن کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ آج شام 5 بجے اس لانگ مارچ کی حمایت اور صحافی ارشد شریف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

یہ بھی پڑھیئے

امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز پریس کانفرنس میں دعویٰ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top