جہاں عزت نہ ہو وہاں نہیں رہنا چاہیے، چوہدری وجاہت

Spread the love

حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔

چوہدری وجاہت کا گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، ق لیگ ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچی۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کے لاج میں ہوئی جو 45 منٹ جاری رہی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top