میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا Posted on February 13, 2022 by میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل کرلیے گئے۔ پولیس نے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے معاملے پر 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، مزید گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ پریانتھا کی طرح مشتاق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، ایسےواقعات کے باعث انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی تائید نہیں ہوسکتی، پاگل کو پتھر مار کر قتل کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے؟
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری بی آر ٹی ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا اعلان April 30, 2021 0 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر پشاور بی آر ٹی ہفتے اور اتوار کو معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری داخلے کیلئے احتجاج کرنیوالے پری میڈیکل کے 75 طلباء گرفتار September 24, 2021 0 کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے احتجاج کرنے والے پری میڈیکل کے 75 طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلوچستان کے دارالخلافہ […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری (سمیعزنیوز) سعودی عرب میں15 ہزار غیر ملکی گرفتار November 15, 2021 0 ریاض (سمیعزنیوز) سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ ایک […]