میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا Posted on February 13, 2022 by میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، 33 نامزد، 300 نامعلوم افراد بھی شامل کرلیے گئے۔ پولیس نے ہجوم کے ہاتھوں قتل کے معاملے پر 50 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کی مدعیت میں درج، قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی، خانیوال کا رہائشی تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں، مزید گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گذشتہ روز مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام لگا کر ہجوم نے ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ پریانتھا کی طرح مشتاق کے لیے کھڑا ہونا ہوگا، ایسےواقعات کے باعث انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کی تائید نہیں ہوسکتی، پاگل کو پتھر مار کر قتل کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے؟
اردو بلاگ ویڈیو گیلری عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی، محکمہ صحت سندھ کا وفاقی وزارت خزانہ کو خط September 20, 2021 0 عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان کاروبار مقامی خبریں ویڈیو گیلری سعودی ایئر لائنز کا بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ April 22, 2021 0 سعودی عرب ایئر لائنز نے کہا ہے کہ 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ 20 ممالک پر لاگو نہیں ہوتا۔ […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد September 17, 2021 0 صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن […]