سفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا، احسن اقبال

Spread the love

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت پسند قوتوں کو اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے سرنڈر کردیا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ملک کے سفارتکار ٹوئٹ کررہے ہیں کہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، سفارتکاروں کو تنخواہ نہ ملنے کا مطلب ملک ڈیفالٹ کرچکا ہے۔

غیرملکی منیجر کو مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر قتل کردیا گیا

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں 14 سیٹیں لیں لیکن کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہ کیا، پاکستان کے بڑے شہروں میں موثر بلدیاتی اداروں کا قیام ن لیگ کی ترجیح ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے قدم اٹھایا تھا، ہم نے کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرکام کیا۔

سر پرست اعلی تحصیل پریس کلب جام پور فاروق احمد قریشی کی گفتگو تحصیل پریس کلب جام پور بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔۔؟

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

اس موقع پر سعد رفیق نے کہا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ووٹ خریدنے کی جعلی ویڈیوز بنانے والے پکڑے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خاموش دورہ لاہور پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ہوں۔

محترم باقر چھینہ صاحب ممبر مجلس عاملہ تحصیل پریس کلب جام پور دل کھول کر اظہار خیال کرتے ھوئے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top