بھارت کی قسمت کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میںBy / November 7, 2021 Spread the loveبھارت کی قسمت کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔ گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ بھارتی آل راؤنڈر رویندر جدیجا نے کہا ہے کہ اگر افغانستان ہار گیا تو وہ بیگ پیک کرکے گھر چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔