چیئرمین نیب کی توسیع کے حوالے سے حتمی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر آج اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان ، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے شرکت کی تھی۔