اداکارہ نے بہت دلکش انداز میں سفید رنگ کا لباس پہنے ریمپ پر واک کرتے ہوئے شو میں انٹری دی تو شرکاء کی نظریں ان پر سے نہ ہٹ سکیں۔
ایشوریا رائے کا کھلے بالوں میں سفید رنگ کے لباس کے ساتھ گلابی رنگ کی لپ اسٹک کا انتخاب بہت شاندار لگ رہا تھا۔
خیال رہے کہ پیرس فیشن ویک میں شرکت کرنے کے لیے ایشوریا رائے کا تقریباََ دو سال کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی سفر تھا اور پیرس کے اس دورے پر ان کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔