بزدار کے مزید ارکان کا رابطہ

Spread the love

بزدار سے ترین گروپ کے مزید ارکان کا رابطہ

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ترین گروپ کے مزید ارکان نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نعمان لنگڑیال، خواجہ داؤد سلمانی اور عبد الحئی دستی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والے رہنماؤں نے عثمان بزادر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

چوہدری نثار اور شہبازشریف ایک پیج پر ، کیا ہونے والا ہے ؟ بڑا دعویٰ

ملاقات کرنے والے ترین گروپ کے ارکان کا گفتگو میں کہنا ہے کہ پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پہلے ہی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

ترین گروپ کے رکن سردار خرم لغاری بھی گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر چکے ہیں۔

ایوانِ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ترین گروپ کے مزید ارکان کے رابطے کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top