پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری کا افتتاحBy / September 24, 2021 Spread the loveوزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں لیب کا افتتاح کیا۔ پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ این آئی ایچ کے بعد ملک میں یہ دوسری جدید لیبارٹری ہے۔ وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ لیب میں ڈیلٹا وائرس کی تشخیص کی جائے گی جبکہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈینگی صورتحال قابو میں ہے، اگلے دو ہفتوں میں مزید کام کر رہے ہیں۔