منال کی شادی میں کترینہ اور بل گیٹس کے ہمشکل بھی سامنے آگئے
Posted on by
حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان کی شادی میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور ارب پتی شخصیت بل گیٹس کے ہمشکل بھی سامنے آگئے
سوشل میڈیا پر منال کی شادی سے متعلق ایک میم زیرگردش ہے جس میں اداکارہ اریبہ حبیب کو کترینہ کیف سے مماثل قرار دیا جارہا ہے تو شادی کی تقریب میں موجود ایک مہمان کو بل گیٹس کی کاپی کہا جارہا ہے
منال خان بھی اپنی شادی کی تقاریب سے متعلق میمز کو انجوائے کررہی ہیں ، انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہمشکل افراد پر مبنی ایک میم بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی
یاد رہے کہ منال خان رواں ماہ 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔