6 کروڑ پاؤنڈ کا فراڈ، نثار افضل کی پراپرٹیز پر پابندی برقرار
By
/ September 18, 2021
Spread the love
برطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ کے فراڈ کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت ملزم اور اہلِ خانہ کی پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔
دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے مزید کہا ہے کہ ملزم نثار افضل کو نیب طلبی کا نیا نوٹس جاری ہو چکا ہے جس میں مبینہ جرم بھی درج ہے۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کی درخواست خارج کرنے کی استدعا منظور کر لی۔
Pingback: عظمیٰ بخاری کے فیاض چوہان پر طنز کے تیر - Sami's News