مشرف، زرداری، گیلانی کے کیسز

Spread the love

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے زیرِ التواء کیسز کی سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 20 ستمبر کو یوسف رضا گیلانی، پرویز مشرف اور آصف علی زداری سے متعلق زیرِ التواء کیسز کی سماعت کرے گا۔

3 رکنی فل بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل ہیں

شہباز شریف و بیٹوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، 6 بینکرز کے بیانات ریکارڈ

لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر ہے۔

عدالتِ عالیہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے 2 عہدے رکھنے اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواستیں بھی دائر ہیں۔

1 thought on “مشرف، زرداری، گیلانی کے کیسز”

  1. Pingback: 6 کروڑ پاؤنڈ کا فراڈ، نثار افضل کی پراپرٹیز پر پابندی برقرار - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top