کینیڈا: پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ، نوجوان قتل

Spread the love

کینیڈا کے شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات تین بجے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔

پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد فقیر علی کو اغوا کیا گیا پھر 6 گھنٹوں بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔

لڑکے لڑکی کو ہراساں کرنے کا کیس، ملزمان پر 28ستمبر کو فردِ جرم عائد ہوگی

1 thought on “کینیڈا: پاکستانی فیملی کے گھر پر حملہ، نوجوان قتل”

  1. Pingback: نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے کی شکایات درست ثابت - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top