کورونا بھی ایک مخلوق ہے جسے جینے کا پورا حق ہے، بھارتی رہنما کی منطق

Spread the love

نئی دہلی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما تریوندر سنگھ روات نے کہا ہے کہ کرہ ارض پر موجود ہر مخلوق کی طرح کورونا کو بھی جینے کا پورا حق حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی رہنما تریوندرسنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس بھی ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اور کسی کو ہے۔

https://twitter.com/atti_cus/status/1393038233999532038?s=20

سابق وزیراعلیٰ اترکھنڈ کا مزید کہنا تھا کہ فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے تو ہر زندہ مخلوق کو زندگی جینے کا پورا حق ہے لیکن ہم انسان اس مخلوق کو مارنے کے لیے نکل پڑے ہیں اس لیے وائرس کو بار بار اپنی شکل بدلنا پڑرہی ہے۔ بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور یومیہ کیسز کی تعداد چار لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ روزانہ 4 ہزار اموات ہورہی ہیں ایسی صورت حال میں بی جے پی کے رہنما کو اپنے مضحکہ خیز بیان پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top