Spread the love

لیجنڈری اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی صحتیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی

زرین عمر نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عمر شریف کے ساتھ ایک خوبصورت یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’انشااللہ! اسپتال میں جو وعدہ کیا ہے تم سے جلدی سب انتظام کرلوں گی ۔‘

وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نےبھی لیجنڈری اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا  کہ حکومت کی جانب سے عمر شریف کی صحت کا نوٹس لینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے علیل معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی۔

وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی، عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شریف نے تصدیق کر دی۔

عمر شریف کو ایئر ایمبولینس میںجلد ہی بہتر علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچادیا جائے گا

1 thought on “”

  1. Pingback: 44 گرین لائن بسیں 18 ستمبر کو چین سے کراچی پہنچیں گی - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top