کوچ اور ٹرک میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 11 زخمی

Spread the love

بلوچستان کے شہر حب میں ماربل سٹی کے قریب مسافر کوچ اور پتھروں سے لدے ٹرک میں تصادم ہوا ہے

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کو ٹرک ڈرائیور حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس تربت سے کراچی آ رہی تھی کہ حب میں اس کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ریسکیوذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top