کورونا کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، وزیرصحت سندھ

Spread the love

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس  کے باعث ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی جائے، جو نہیں مانی گئی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ایکسپو سینٹر بند ہے، ضرورت پڑنے  پر اسے 24 گھنٹوں میں آپریشنل کرسکتے ہیں۔

 ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کچھ سیکٹرز پر پابندی لگائی گئی ہے، اگر ضرورت پڑی تو کراچی کے کچھ اضلاع میں لاک ڈاؤن کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top