
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ہجوم نے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین پر اغوا کا الزام عائد کرکے انہیں بے رحمی سے مار ڈالا۔
ٹیلی کام کمپنی کے دونوں ملازمین پر بچوں کو اغوا کا الزام لگا کر مارا گیا، ان پر لاتیں، گھونسیں، ڈنڈے اور پتھر مارے گئے۔
ایمن جاوید اور سعید اسحاق مچھر کالونی میں سگنل چیک کرنے پہنچے تھے، انہوں نے بچے سے پتا پوچھا، کسی نے بچوں کے اغوا کی افواہ اڑا دی، جس کے بعد ہجوم نے ان پر ہلّا بول دیا۔
اس موقع پر کوئی انہیں بچانے کیلئے نہیں آیا، جب تک پولیس پہنچی تو دونوں جان سے جا چکے تھے، پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کرنے کے معاملے پر رد عمل