کان کنوں کو لاکھوں مالیت کا قیمتی ہیرا ہاتھ لگ گیا

Spread the love

بھارت میں  4 کان کنوں کی قسمت کھل گئی ،   کان میں کام کرتے وقت انہیں  8.22 قیراط کا ہیرا ملا گیا۔

رتن لال پرجاپتی اور ان کے3 ساتھیوں کو مدھیا پردیش کے ضلع  پانا میں کان میں کام کرنے کے دوران   8.22 قیراط کا ہیرا  ملا۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیرے کو  پیر کے روز مقامی ہیرے کے دفتر میں جمع کرادیا گیا جبکہ اسے  21 ستمبر کو نیلام کیا جائے گا۔

مقامی ماہرین کا خیال ہے کہ اس ہیرے کی قیمت 40 لاکھ بھارتی  روپے ( یعنی 90 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) ہوسکتی ہے ۔

چیئرمین نیب قبضے میں ہیں

خبر  رساں ایجنسی کے مطابق حکومت  کی جانب سے ٹیکس کاٹنے کے بعد چاروں کان کنوں کو ان کا حصہ دے دیا جائے گا۔

رتن لال کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی گزشتہ 15 سال سے کان کنی کررہے ہیں مگر کبھی ایسا موقع  نہیں آیا کہ ہم پر  قسمت اس طرح مہربان ہوئی ہو جیسے اب ہوئی ہے ۔

رتن لال  نے مزید کہا کہ  وہ اور ان کےساتھی ہیرے سےحاصل ہونے والی رقم  اپنے بچوں کو   بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

1 thought on “کان کنوں کو لاکھوں مالیت کا قیمتی ہیرا ہاتھ لگ گیا”

  1. Pingback: خواتین ملازمین کی اوسط ماہانہ تنخواہ میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ اضافہ - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top