ڈی جی FIA ثناء اللّٰہ عباسی کو ہٹا دیا گیا، رائے طاہر نئے ڈی جی تعیناتBy / April 20, 2022 Spread the love ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ رائے طاہر کو نئے ڈی جی ایف آئی اے کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ نئے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر آئی جی پولیس بلوچستان رہ چکے ہیں، انہوں نے 6 سال سی ٹی ڈی پنجاب کی سربراہی بھی کی ہے۔ رائے طاہر ڈی آئی جی لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بھی رہ چکے ہیں، وہ ڈی پی او شیخو پورہ، مظفر گڑھ اوررحیم یارخان رہ چکے ہیں۔ رائے طاہر کراچی میں ایس پی اور اے ایس پی کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔