
جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کےخلاف بارڈر ملٹری پولیس، پنجاب پولیس اور رینجرز کا تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے لیکن لادی گینگ کے سرغنہ اور ارکان کا اب تک سراغ نہیں ملا ہے۔


پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 3 روز قبل ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ نے 3 افراد کو اغواء کر لیا تھا جس کے بعد خیر محمد نامی مغوی کو فائرنگ کر کے اور محمد رمضان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم ڈاکوؤں نے آپریشن شروع ہونے کے بعد تیسرے مغوی کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔
