وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر نجیب ہارون نے یوٹرن لے لیا Posted on March 19, 2022 by پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا۔ اپنے بیان میں نجیب ہارون نے کہا کہ میں نے کبھی عمران خان کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ کہا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم میں سے کسی اور کو نامزد کریں۔‘ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسے شخص کو نامزد کریں جو اتحادیوں کو بھی قابل قبول ہو، ایسا شخص جو ساتھ چھوڑنے والوں کو بھی واپس لاسکے۔ نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ عمران خان 26 سال سے میرے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی کے آغاز سے لے کر عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو سب سے قیمتی چیز کو بچایا جاتا ہے اور وہ عمران خان ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نامزد کردہ شخص پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔ ان سے متعلق فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نجیب ہارون ایک جذباتی شخص ہیں، وہ اپنی اوقات میں رہیں
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی مقامی خبریں ویڈیو گیلری مسجد میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی April 19, 2021 0 البانیہ کےدارالحکومت تیرانہ(Tirana ) کی مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی شوبز مقامی خبریں ویڈیو گیلری نامورمصنف اورڈرامہ نویس ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کرگئے May 21, 2021 0 نامور ڈارمہ نویس، مصنف اور استاد ڈاکٹر طارق عزیز 65 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔ نامورمصنف، محقق، شاعر، استاد، ڈرامہ نگار اورپروڈیوسر […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری گھر سے 14 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے۔ February 14, 2022 0 تحصیل کامونکی میں گھر سے 14 سال کی لڑکی کی لاش ملی ہے۔ گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں گھر سے 14 سال کی لڑکی کی […]