نیب ترمیمی آرڈیننس نے کابینہ اور اہم ادارے نیب کی گرفت سے باہر کردیے
Posted on by
نیب ترمیمی آرڈیننس نے کابینہ اور اہم ادارے نیب کی گرفت سے باہر کردیے
نئے نیب آرڈیننس میں وفاقی کابینہ اور اہم حکومتی ادارہ جاتی فیصلے نیب قانون کی گرفت سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق نئے نیب آرڈیننس کے اطلاق سے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو فائدہ ہوگا۔
اس کے نتیجے میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور احسن اقبال کے کیس ختم ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ موجودہ حکومت کے دور میں سامنے آنے والے چینی اور آٹا اسکینڈل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔
نئے آرڈیننس کے تحت ملزمان عدالت سے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کرسکتے ہیں۔