نازیبا حرکات کا مقدمہ، 2 ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج Posted on September 24, 2021 by لاہور: نازیبا حرکات کا مقدمہ، 2 ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج لاہور کی سیشن عدالت نے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔ ملزم عبدالرحمٰن اور عرفان کو تھانہ لاری اڈا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 افراد کو شناخت کیا تھا جن میں عبدالرحمٰن اور عرفان بھی شامل تھے۔ عدالت میں دائر درخواست میں ملزمان نے مؤقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہیں اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ سرکاری وکیل نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری کان کنوں کو لاکھوں مالیت کا قیمتی ہیرا ہاتھ لگ گیا September 16, 2021 1 بھارت میں 4 کان کنوں کی قسمت کھل گئی ، کان میں کام کرتے وقت انہیں 8.22 قیراط کا ہیرا ملا گیا۔ رتن لال پرجاپتی […]
اردو بلاگ اہم خبریں کاروبار مقامی خبریں ویڈیو گیلری پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 376 پوائنٹس کی کمی April 22, 2021 0 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 376 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 929 پر بند […]
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان مقامی خبریں ویڈیو گیلری مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس غیر ذمہ دارانہ تھی، مصطفیٰ نواز April 19, 2021 0 پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن قابل احترام ہیں لیکن ان کی پریس کانفرنس غیرذمہ دارانہ تھی، […]