نازیبا حرکات کا مقدمہ، 2 ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج Posted on September 24, 2021 by لاہور: نازیبا حرکات کا مقدمہ، 2 ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج لاہور کی سیشن عدالت نے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔ ملزم عبدالرحمٰن اور عرفان کو تھانہ لاری اڈا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 افراد کو شناخت کیا تھا جن میں عبدالرحمٰن اور عرفان بھی شامل تھے۔ عدالت میں دائر درخواست میں ملزمان نے مؤقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہیں اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔ سرکاری وکیل نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری این سی او سی کا پیر سے کاروباری مراکزاورپبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ May 15, 2021 0 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں عید کے بعد پیر سے کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی پاکستان کالمز مقامی خبریں ویڈیو گیلری ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی June 17, 2022 0 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ ن لیگی رہنما کی گاڑی کو شکر گڑھ میں ٹرک نے ٹکر […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی April 27, 2021 0 شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی، ٹو اسٹار شوگر مل کے خلاف کارروائی پر شوگر تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو […]