موٹر سائیکل سوار اسپتال وارڈ کے میں آگیاBy / October 1, 2021 Spread the loveضلعی اسپتال شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار وارڈ میں آگیا شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک نوجوان کے موٹرسائیکل سمیت وارڈ میں داخل ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ موٹرسائیکل سوار نے آئی سی یو سے مریضہ کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اظہر امین نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایم ایس اسپتال نے موقف اختیار کیا کہ اسپتال انتظامیہ کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کہانی بنائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے بھی لکھا جائے گا۔