ملک بھر میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک ھی روز کرانے کی قرارداد منظور

Spread the love

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کروانے کی قرارداد کٹرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
مرتضیٰ جاوید عباسی وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قرار داد پیش کی جو کہ کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ایک ھی دن انتخابات کروانے کی قرارداد پر اپوزیشن کا احتجاج واک آؤٹ
سینیٹر شہزاد وسیم نے حکومتی طرز عمل اور پارلیمنٹ کی کارروائی کو واردات قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے موقع دیکھ کر واردات کی۔ اپوزیشن لیڈر سینٹ شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ قرار داد غیر آئینی و غیر اخلاقی ہے، آج ایوان میں ڈاکا مارا گیا، ، ٹوکن واک آؤٹ پر قرار داد منظور کرلی اس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایوان نے دن میں قرارداد منظور کی، آپ کہتے ہیں دن دہاڑے چوری ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ جب ساڑھے 3 منٹ میں قومی اسمبلی توڑی گئی، جب آئین پر ڈاکا ڈالا تھا تب شرم نہیں آئی۔
جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن ایک وقت پر ہوں، باقی حکومتیں بھی ختم کریں مذاکرات کریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top