مالی بحران کی وجہ سے درسی کتابوں کی چھپائی بند 

Spread the love

محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ملنے پر پبلشرز نے درسی کتب کی چھپائی روک دی ہے۔ مالی بحران کی وجہ سے درسی کتابوں کی چھپائی بند ہوئی۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق 56 کروڑ روپے کی لاگت سے 86 لاکھ کتب کی چھپائی کا آرڈر دیا تھا۔ پبلشرز نے 25 فیصد کتب چھاپ کر بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کو دی ہیں۔ 

محکمہ تعلیم کے مطابق وزیراعلیٰ نے 56 کروڑ روپے ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ رقم ریلیز نہیں ہوسکی۔ 

محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ کتابوں کی عدم فراہمی سے بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top