فیکٹری میں 25 لوگ موجود تھے، عینی شاہد مزدور

Spread the love

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی واقعے کے عینی شاہد فیکٹری مزدور نے بتایا کہ مجھ سمیت 25 لوگ فیکٹری میں موجود تھے، آگ کیسےلگی معلوم نہیں ۔

فیکٹری کے مزدور اور واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ میں صبح سویرے فیکٹری میں آیا تھا 4 بھائی بھی میرے ساتھ تھے، تاہم وہ آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عینی شاہد مزدور کاکہنا تھا کہ فیکٹری میں کھانا نہیں بنایا جارہا تھا ،نہ شارٹ سرکٹ ہوا مگر فیکٹری میں موجود پرانے سامان میں کسی طرح سے آگ لگی یہ معلوم نہیں ہے۔

مزدور کا مزید کہنا تھا کہ فیکٹری کے پیچھے کی کچھ کھڑکیاں کھلی ہوئی تھیں، آگ کے دوران ہم نے شور مچایا مگر کسی نے نہیں سنا، ہمیں نہیں معلوم کہ آگ پوری فیکٹری میں کیسے پھیلی۔

واضح رہے کہ کورنگی کراچی کی کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ سے مرنےوالوں کی تعداد 15ہوگئی ہے جن میں سے 7 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top