عطاء تارڑ نے شہزاد اکبر کے دفتر سے ( این سی اے ) کو لکھا گیا خط جاری کر دیا

Spread the love

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کے دفتر سے این سی اے کو لکھا گیا خط جاری کر دیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر مکمل طور پر جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، 3 سال سے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

لندن میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ نہیں بنا: شہزاد اکبر

عطاء تارڑ کا این سی اے کو لکھا گیا خط دکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ہے وہ اے آر یو کا خط جو آپ ہی کے دفتر سے 11 دسمبر 2019ء کو جاری ہوا۔

نون لیگی رہنما  نے کہا کہ منی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے رد کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دی گئیں، برطانوی ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کو الزامات سے بری کر دیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ اب بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

1 thought on “عطاء تارڑ نے شہزاد اکبر کے دفتر سے ( این سی اے ) کو لکھا گیا خط جاری کر دیا”

  1. Pingback: لندن میں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ نہیں بنا: شہزاد اکبر - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top