شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی فل بینچ سماعت

Spread the love

لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ آمدن سے زیادہ اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کررہا ہے ۔

تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کررہے ہیں جبکہ بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی بھی شامل ہیں

سماعت میں شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ دلائل دے رہے ہیں

واضح رہے کہ جسٹس اسجد جاوید کے اختلافی نوٹ پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ قاسم خان نےفل بنچ تشکیل دیا تھا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top