سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہBy / September 29, 2021 Spread the love ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 344 روپے اضافے سے 97 ہزار 480 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1741 ڈالر فی اونس ہے۔