(سمیعزنیوز) میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت ہوا، شاہ فرمان نے 5، کامران بنگش نے 2 کروڑ لیے” بڑا الزام لگ گیا

Spread the love

پشاور (سمیعزنیوز) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اہم ترین نشست میئر پشاور کا ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگ گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر پشاور کے ٹکٹ کے لیے گورنر شاہ فرمان نے پانچ  کروڑ جب کہ کامران بنگش نے دو  کروڑ  روپے لیے۔ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ گورنر نے وزیر اعظم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، پرویز خٹک

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں میئر پشاور کی نشست جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نے بھاری مارجن سے جیتی تھی۔ میئر پشاور کی نشست پر جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدوار زبیر خان 62ہزار388ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان خان 50ہزار659 لے سکے تھے۔

(سمیعزنیوز) ن لیگ والے بوٹ پالش لے کر کھڑے ہیں لیکن کوئی بوٹ ۔۔‘‘فواد چوہدری ن لیگ پر برس پڑے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top