(سمیعزنیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اہم ملاقاتیں کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے
Posted on by
اسلام آباد (سمیعزنیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
سابق صدر آصف زرداری بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر کل ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی ہے۔اسلام آباد میں آصف زرداری مختلف سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی اور سپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحاریکِ عدم اعتماد پربھی حکمت عملی پرغورہوگا۔