روس میں غیر ملکی کوبغیر ویزے آنے کی اجازت

Spread the love

اگلے ماہ ہونے والے یورو کپ کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کوبغیر ویزے سینٹ پیٹرس برگ آنے کی اجازت دی جائے گی۔

روس کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ صرف ان ملکوں کے تماشائیوں کو آنے کی اجازت ملے گی جن کے ساتھ پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔

کمیٹی کے سی ای او کا کہناتھا کہ آنے والے تمام افراد کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور ان کا کووڈ ٹیسٹ بھی نیگٹو ہونا لازمی ہوگا۔

سینٹ پیٹرس برگ یورو کپ کے کوارٹر فائنل سمیت 7 میچز کی میزبانی کرے گا،جس میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ یورو کپ ایک سال کے تعطل کے بعد اگلے ماہ کھیلا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top