ترین گروپ اورحکومت کے درمیان رابطہ

Spread the love

حکومت  اور پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر پارٹی رہنماؤں اور وزراء  نےترین گروپ سےرابطہ کیا، جنہیں ترین گروپ نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے ترین گروپ سے درخواست کی ہے کہ بجٹ سیشن کا بائیکاٹ مت کریں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت اور ترین گروپ کے درمیان جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

ترین گروپ کا کہنا ہے کہ عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ترین گروپ نے بجٹ سیشن میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی، مزید معاملات ملاقات میں طے کیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع نے ترین گروپ سے کہا کہ پنجاب حکومت سےمتعلق آپ کے تحفظات دور کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top