تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔ Posted on February 14, 2022 by تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تجویز دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے۔ مہنگائی، کرپشن اور بیروزگاری کے خلاف جماعت اسلامی نے شیخوپورہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔ چوک یادگار پارک پر دیے گئے دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام نے آج ہی حکومت پر عدم اعتماد کردیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو عدالتوں میں اسلامی فیصلے اور یکساں تعلیمی نظام ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹا، گھی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو میرے ساتھ اسلام آباد چلیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو فارغ نہ کیا گیا تو سب لوگ اسلام آباد میں جا کر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے تو آخری فیصلہ بھی اُن ہی کا ہونا چاہیے، عوام کو نئے انتخابات کا موقع دے۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنے میں شرکت کی۔
اردو بلاگ ویڈیو گیلری کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، لیکن جب پولیس نے گرفتار کیا تو ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر ہر کوئی دہل گیا November 7, 2021 0 کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، لیکن جب پولیس نے گرفتار کیا تو ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری (سمیعزنیوز) 50 ہزار روپے میں بچہ لے لو” باوردی پولیس اہلکار بچے اٹھائے سڑک پر آگیا November 14, 2021 0 گھوٹکی (سمیعزنیوز) سندھ کا پولیس اہلکار وردی پہنے دو بچوں کواٹھا کرڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کے باہر سڑک پر آگیا اور پچاس ہزار روپے میں فروخت […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری داجل کے نواحی گاوں بستی گدارہ میں باؤلے کتے نے 13 افراد کو کاٹ لیا September 29, 2021 0 #UsmanBuzdar داجل کے نواحی گاوں بستی گدارہ میں باؤلے کتے کتے 13 افراد کو کاٹ دیا داجل سرکاری ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین […]