تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔

Spread the love

تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تجویز دی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے۔

مہنگائی، کرپشن اور بیروزگاری کے خلاف جماعت اسلامی نے شیخوپورہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔

چوک یادگار پارک پر دیے گئے دھرنے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام نے آج ہی حکومت پر عدم اعتماد کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو عدالتوں میں اسلامی فیصلے اور یکساں تعلیمی نظام ہوگا

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹا، گھی، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی تو میرے ساتھ اسلام آباد چلیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو فارغ نہ کیا گیا تو سب لوگ اسلام آباد میں جا کر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے اور عوام کو نئے انتخابات کا موقع فراہم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ یہ ملک عوام کا ہے تو آخری فیصلہ بھی اُن ہی کا ہونا چاہیے، عوام کو نئے انتخابات کا موقع دے۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنے میں شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top