بھارتی ماڈل منوج کی خودکشی

Spread the love

اداکار ساحل خان کی جانب سے ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر بدنامی کے خوف سے معروف بھارتی ماڈل اور باڈی بلڈر منوج نے خودکشی کی کوشش کی جس کے باعث اُن کی حالت تشویشناک ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کی کوشش کے فوری بعد ہی گھر والوں نے منوج کو اسپتال منتقل کیا۔

پالتو کتوں کی موت، مقدمہ اندراج کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

ڈاکٹرز کے مطابق منوج کی حالت تشویش ناک ہے کیونکہ منوج نے خودکشی کی غرض سے نیند کی درجنوں  گولیاں کھائی ہیں۔

اس سے قبل منوج نے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں اداکار ساحل خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ساحل خان نے انہیں سوشل میڈیا پر بدنام کیا ہے۔

جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت۔ 5 سالہ بچی ثمر چل بسی۔غفلت برتنے پر ڈاکٹر فوری معطل۔۔

درخواست میں منوج کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس فوری طور پر ساحل خان کے خلاف کارروائی کرے۔  اب منوج کی خودکشی کی کوشش کے بعد اُن کے مینجر نے اداکار ساحل خان کے خلاف فوری مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست  دی  تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل منوج سے پوچھ گچھ کے بعد ہی مقدمہ درج ہوگا

1 thought on “بھارتی ماڈل منوج کی خودکشی”

  1. Pingback: ہائی کورٹ کیجانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری - Sami's News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top