بکنگھم پیلس پر مشتعل ہجوم حملہ آور ہوگیا

Spread the love

معدوم بغاوت کے مظاہرین نے لندن میں  ملکہ برطانیہ کے گھر بکنگھم پیلس کے سامنے والے دروازے پر افراتفری مچا دی اور پیلس سے کچھ دور ملکہ وکٹوریہ میموریل کو لال رنگ سے رنگ دیا۔

یہ مظاہرین جانوروں کے شکار کے خلاف احتجاج کررہے تھے انہوں نے ہاتھوں میں کچھ پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ’رائل بلڈ باتھ‘، مظاہرین کی جانب سے پیلس کے سامنے وکٹوریہ میموریل میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

معدوم بغاوت کے مظاہرین کے ترجمان ہارلے میک ڈونلڈ ایکرسل کا کہنا ہے کہ ’کراؤن اسٹیٹ جس کی ملکہ برطانیہ مالک ہیں وہ برطانیہ میں سب سے بڑا زمیندار ہے اور اس زمین کو جانوروں کے شکار کے لیے استعمال کرتا ہے، جو نا صرف ہمارے ماحول کو تباہ کررہا ہے بلکہ ہر سال لاکھوں جانوں کی موت کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ وقت ہے کہ انصاف اور ہمدردی پر مبنی ایک نئے نظام کو لایا جائے اور شاہی خاندان کو اس کے لیے راہنمائی کرنی چاہیے۔‘

معدوم بغاوت کے مظاہرین، جوکہ ’پلانٹ بیسڈ فوڈ سسٹم‘ کے لیے مہم چلاتے ہیں، ان کی دو ہفتے سے جاری ’سول نافرمانی کی مہم‘ لندن میں افراتفری کا باعث بن رہی ہے۔

خیال رہے کہ شاہی خاندان کو نشانہ بنانے کا یہ عمل شہزادہ چارلس کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کارروائی کے لیے نکالی جانے والی ایک ریلی کے بعد شروع ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top