ایران: شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملہ، 15 زائرین جاں بحقBy / October 26, 2022 Spread the love ایران کے جنوب وسطی شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد 2 حملہ آور گرفتار کیے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔