آئندہ ہفتے KCR منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا: اسد عمرBy / September 24, 2021 Spread the loveآئندہ ہفتے (کے سی آر) منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا: اسد عمر وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر) منصوبے کا اگلے ہفتے سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایکنک نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفرا اسٹرکچر کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے سی آر کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے