انصار الاسلام کے پارلیمنٹ لاجز میں پہنچنے کے معاملے میں نیا موڑ Posted on March 10, 2022March 11, 2022 by جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی سیکیورٹی تنظیم انصار الاسلام کے پارلیمنٹ لاجز میں پہنچنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ انصار الاسلام کے کارکنوں کی آمد کے بعد پولیس افسران بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے پولیس افسران کو بتایا کہ انصار الاسلام کے کارکُن ہمارے مہمان ہیں۔ رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مہمان قانون کے مطابق آئے ہیں، کارکنوں کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔ پولیس افسران نے رکن قومی اسمبلی سے کہا کہ ہم ان کارکنوں کو تھانے لے کرجائیں گے، جس پر صلاح الدین ایوبی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا مہمان میرے کمرے میں ہے آپ مجھے تھانے لے جائیں، میرے مہمان کو نہیں۔ وزیر مملکت علی محمد اور پی ٹی آئی کے نور عالم بھی پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے ہمراہ موجود تھے۔ پارلیمنٹ لاجز میں موجود اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کے لیے انصار الاسلام کی جانب سے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے ارکان کے لاپتا کیے جانے اور سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام کے کارکن اپوزیشن کے تمام ارکان کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
اردو بلاگ اہم خبریں عوامی خدمت کا جذبہ اور روایات کی پاسداری: ایک مثبت قدم Najeeb Bhashani January 13, 2026 0 عوامی خدمت کا جذبہ اور روایات کی پاسداری: ایک مثبت قدمآج سوشل میڈیا پر ایک بحث زیرِ گردش ہےکہ سردار محمد جمال خان لغاری صاحب […]
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج سڑکوں پر نکلے گی۔ April 23, 2021 0 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن لگا دیں ، میں صرف غرباء کی مشکلات کے پیش نظر […]
اردو بلاگ اہم خبریں پاکستان صحت مقامی خبریں نواز شریف کو آج جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے گا February 2, 2019 0 پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کی تجویز پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو آج جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت […]