انصار الاسلام کے پارلیمنٹ لاجز میں پہنچنے کے معاملے میں نیا موڑ Posted on March 10, 2022March 11, 2022 by جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی سیکیورٹی تنظیم انصار الاسلام کے پارلیمنٹ لاجز میں پہنچنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ انصار الاسلام کے کارکنوں کی آمد کے بعد پولیس افسران بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے پولیس افسران کو بتایا کہ انصار الاسلام کے کارکُن ہمارے مہمان ہیں۔ رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مہمان قانون کے مطابق آئے ہیں، کارکنوں کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔ پولیس افسران نے رکن قومی اسمبلی سے کہا کہ ہم ان کارکنوں کو تھانے لے کرجائیں گے، جس پر صلاح الدین ایوبی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا مہمان میرے کمرے میں ہے آپ مجھے تھانے لے جائیں، میرے مہمان کو نہیں۔ وزیر مملکت علی محمد اور پی ٹی آئی کے نور عالم بھی پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے ہمراہ موجود تھے۔ پارلیمنٹ لاجز میں موجود اپوزیشن ارکان کی سیکیورٹی کے لیے انصار الاسلام کی جانب سے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے ارکان کے لاپتا کیے جانے اور سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام کے کارکن اپوزیشن کے تمام ارکان کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
اردو بلاگ اہم خبریں مقامی خبریں ویڈیو گیلری مجھے کہا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کریں۔بشیر میمن کے انکشافات April 27, 2021 0 سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے کہا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے […]
اردو بلاگ ویڈیو گیلری اظہارِ یکجہتی، مزید رہنماؤں نے استعفے دے دیے September 28, 2021 0 بھارتی سیاسی جماعت کانگریس انڈین نیشنل کانگریس پنجاب کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کے استعفے کے بعد ان سے اظہارِ یکجہتی میں مزید 4 استعفے […]
اردو بلاگ اہم خبریں بین الاقوامی ویڈیو گیلری دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکا، 9 زخمی May 23, 2021 0 ایران کے صوبے اصفہان میں کیمیکل اور دھماکا خیز مواد کی فیکٹری میں دھماکے کےنتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی […]